ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:پروگرامات کی تیاری اور نظامت کے فرائض کیسے انجام دیں :کالج طلبا کے لئے ایک روزہ ورکشاپ کاانعقاد

بھٹکل:پروگرامات کی تیاری اور نظامت کے فرائض کیسے انجام دیں :کالج طلبا کے لئے ایک روزہ ورکشاپ کاانعقاد

Fri, 08 Sep 2017 19:39:43    S.O. News Service

بھٹکل:08/ستمبر (ایس اؤنیوز)کالج طلبا میں پروگرامات کے انتظامات اور نظامت میں مہارت پیدا کرنے کے لئے شری گرو سدھیندرا کالج اور بھٹکل تعلقہ ساہتیہ پریشد کے اشتراک سے ایک روزہ ورکشاپ منعقد کیا گیا ۔

بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے تعلیمی صلاح کار بی آر کے مورتی نے ورکشاپ کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلبا ڈگری حاصل کرنےکے ساتھ ساتھ دیگر میدانوں میں بھی مہارت پیدا کریں۔ ٹرسٹ کے انتظامیہ افسر ناگیش بھٹ نے صدارت کرتے ہوئے کنڑا ساہتیہ پریشد کے کارکردگی کی ستائش کی۔ پریشد کے مقامی صدر گنگا دھر نائک نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ کالج کے نائب پرنسپال شری ناتھ پائی نے استقبال کیا۔ لائبریرین ودیا پائی نے پرارتھنا کی۔ اومکار مربلی نے شکریہ اداکیا۔ وشوناتھ بھٹ نے نظامت کی۔

ورکشاپ میں استاد شری دھر شیٹھ نے ایک پروگرام کو منعقد کرنے کے لئے کیا کیا انتظامات کرنے پڑتے ہیں اور اس کے لئے کس طرح کی تیاری کرنی پڑتی ہے اس کی تفصیل پیش کی۔ شری ناتھ پائی نے نظامت کے فرائض انجام دینے کے لئے کیا کیا تیاری کی جانی چاہئے روشنی ڈالی۔ پرشانت ہیگڈے نے ناظم کے فرائض، ودیا دھر کڈ توکا نے برمحل اور برجستہ پیش آنے والے سوالات و مسائل اور وقت کا شعور ،رپورٹ کی تیاری اور نیوز ریڈنگ کے عنوانات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ناظم کاکردار اور اس کی ذمہ داری پر گنگادھر نائک نے بات کی۔


Share: